اہم خوبی
چهارشنبه, ۱۰ آگوست ۲۰۱۶، ۰۱:۳۵ ب.ظ
علمائے دین سے محبت اور انسان دوستی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔جب تک آپ زندہ رہے اور آپ کا کاروبار چلتا رہا آپ حسبِ استطاعت سب دینی کاموں میں پیش پیش رہے۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ کی مہمان نوازی بھی آپنی مثال آپ تھی۔آپ نے ساری زندگی تنِ تنہا تجارت کی لیکن اس دوران کبھی کسی کی ایک پائی کے بھی مقروض نہیں ہوئے۔آپ قرض کو ننگ و عار سمجھتےتھے۔یہی وجہ ہے کہ جب آپ فوت ہوئے تو بہت سارے لوگ آپ کے مقروض تھے لیکن آپ پر کسی کا قرض نہ تھا۔
آپ کی نماز جنازہ میں عوام علاقہ نے کثرت سے شرکت کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
آپ کو اپنی والدہ مرحومہ اور والد بزگوار غلام حسین مرحوم سے بہت محبت تھی ۔زندگی کے آخری ایام میں کثرت سے اپنے والد بزرگوار کو یاد کرتے اور ان کی قبرپر جایاکرتے تھے۔
۱۶/۰۸/۱۰